اٹھتا بیٹھتا

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - افتان و خیزاں، گرتا پڑتا ہوا۔  غبار اپنی سواری کا جو دیکھا ان کو یاد آیا یونہی آتا تھا اٹھتا بیٹھتا اک ناتواں میرا      ( ١٩٠٣ء، نظم نگاریں، جلال، ١٥ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے مصدر 'اٹھنا' سے حالیہ ناتمام 'اٹھتا' کے ساتھ اس کا متضاد لفظ 'بیٹھتا' لگایا گیا ہے جوکہ 'بیٹھتا' مصدر سے حالیہ ناتمام ہے۔

جنس: مذکر